اسلام آباد میں ہفتہ وار ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ۔۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور بین الاقوامی برادری کو بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایسی ہی حکمت عملی وضع کرنی چاہئتسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان نےہمیشہ سلامتی کونسل کی اصلاحات کی حمایت کی ہے۔ کہناتھا کہ بھارت خود اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اسے مستقل رکن کیسے بنایا جا سکتا ہے۔۔۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے نئے دفاعی بجٹ میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہےاور بھارت خطے میں روایتی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر خریداری کر رہا ہے جو خؒطے کے امن کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کا حامی ہے اور خطے میں امن و استحتکام کے لیے چین بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ بھارت گزشتہ 3 برسوں سے دنیا میں روایتی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے اور اس کا سالانہ دفاعی بجٹ 38 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں امریکا بھارت دفاعی تعاون خطے میں اسٹریٹجک توازن کے لیے خطرہ کےباعث بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک عالمی طاقت ہے اور علاقائی استحکام کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کہتی بھارت خطےمیں روایتی ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پرخریداری اور مسلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا تو وہ اقوام متحدہ کی رکنیت کا اہل بھی نہیں ہے
Jan 29, 2015 | 17:32