افغانستان کےعلاقےلال پورہ میں افغان آرمی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ 5افغان فوجی ہلاک

Jan 29, 2015 | 17:47

ذرائع کے مطابق پاکستانی  سرحد  سے ملحقہ افغان علاقے لال پورہ میں عسکریت پسندوں نے افغان چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں 5افغان فوجی ہلاک ہوگئے افغان آرمی کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ مارے گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق تحریک طالبان خالد خراسانی گروپ سے تھا تاہم اس واقعہ کے بعد افغان فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا

مزیدخبریں