عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح چوالیس اعشاریہ پنتالیس ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

Jan 29, 2015 | 17:52

اوپیک کی جانب سے خام تیل  کی پیداواربرقرار رکھنے اور امریکہ میں  گیس کے ذخائر  میں اضافے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ  کا سلسلہ جاری ہے،،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے عمل میں مزید 3.9 فیصد کمی آچکی ہے جس کے بعد خام تیل کی نئی قیمت 44ڈالر ، 45 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہےبین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں مارچ دو ہزار نو کی سطح پر پہنچ چکی ہیں،، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال جون  تک عالمی منڈی  میں خام تیل  کی قیمیت  چالیس  سے ساٹھ ڈالر فی بیرل  رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں