وزیراعلیٰ سندھ نے انسداد دہشت گردی کی 10نئی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دیدی

Jan 29, 2016

کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے انسداد دہشت گردی کی 10نئی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی دس نئی عدالتیں قائم کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کو ارسال کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی 10نئی عدالتیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں