لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ بلاول سیاسی بونوں کے کہنے پر عوامی فلاحی منصوبوں پر تنقید کی روش ترک کر دیں۔ چھوٹے زرداری کی باتیں بچگانہ اور مضحکہ خیز ہیں۔ سید زعیم حسین قادری نے بلاول زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، بلاول اور ان کے ابا چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین لاکھوں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی اعلیٰ سہولت فراہم کرے گی۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے لاہور کے کسی تاریخی مقام کو کوئی نقصان پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔