کراچی (وقائع نگار)کراچی میں رینجرز اختیارات 3 فروری کو ختم ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کا خط سندھ حکومت کو موصول ہوگیا ہے۔ خط میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلی سندھ کو بھجوا دی، جس میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں مزید 60 دن کی توسیع دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ وفاق کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو لکھے گئے خط میں اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 کے تحت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی سمری کے مطابق رینجرز کو4 معاملات بھتہ خوری، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے 90 روز تک حراست میں رکھنے کے اختیارات دیئے جائیں گے۔
رینجرز اختیارات: توسیع سے متعلق وفاق کا خط سندھ حکومت کو موصول
Jan 29, 2016