لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ ریلوے کے ہیڈ کوارٹر میں شعبہ کمرشل اینڈ ٹریفک کی درجنوں سیٹوں پر سالوں سال سے تعیناتی نہیں ہو سکی افسران اور عملہ کی کمی کیوجہ سے دفتر ی کام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ عملہ کی کمی کیوجہ سے زیادہ کام ہونے کی وجہ سے سٹاف بھی شدید پریشانی کا شکا ر ہے جبکہ مجموعی طور پر ریلوے کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے ہیڈ کوارٹر میں شعبہ کمرشل کی نان گزٹڈ خالی آسامیوں میں اہم آسامیاں بھی شامل ہیں۔ مجموعی آسامیوں کی تعداد 147ہیں جن میں سے 88 سیٹوں پر تعیناتی کی گئی جبکہ 59 اہم سٹیں خالی پڑی ہیں جن میں ہیڈ کلرک پسنجر کی 1 ہیڈ کلرک فریٹ کی 2 یو ڈی سی پسنجر کی 8، یو ڈی سی فریٹ کی 8، ایل ڈی سی پسنجر کی 1،کلیم انسپکٹر پسنجر کی 1خالی آ سامی ،کلیم انسپکٹر فریٹ کی 5، سٹینو ٹائپسٹ کی 2، لیڈی ریسویشن کلر ک کی 18، کمرشل سپرنٹنڈنٹ کی 1، کمرشل سپروائزر بکنگ کی 2، کمرشل اسسٹنٹ بکنگ کی 7 اور جونئیر کمرشل اسسٹنٹ بکنگ مین کی 3 آسامیاں خالی پڑیں ہیں۔ ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے شعبہ کمرشل اینڈ ٹریفک ان آسامیوں کے پر نہ ہونے سے مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں۔