بجلی، گیس کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج،فیروز والا، سیالکوٹ میں مظاہرے

لاہور (نامہ نگاران) بجلی، گیس کی بندش سے کاروبار زندگی مفلوج، فیروز والا اور سیالکوٹ میں مظاہرے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیروز والا میں کوٹ عبدالمالک اور بیگم کوٹ، جیا موسیٰ کے شہریوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کئے۔ خواتین نے برتن اور چولہے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ گیس قلت عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے گیس کے آفس میں گھس کر بھی احتجاج کیا اور الزام عائد کیا گھریلو گیس کو فیکٹریوں کے مالکان کو رشوت لے کر دیتے ہیں۔کوٹ عبدالمالک احتجاجی مظاہرہ میں عورتوں نے لاہور شیخوپورہ روڈ بلاک کر دی جس سے مسافروں کو مشکلات۔ پولیس نے ٹریفک کا نظام بحال کرا دیا۔سیالکوٹ کے علاقہ شاہ سیداں میں سوئی گیس ایک ماہ سے بند ہے علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ سید شبیر احمد گیلانی، عبدالرشید خان، تنویر بٹ و دیگر کا کہنا ہے کہ یہ ظلم و زیادتی محکمہ سوئی گیس کی عوام کے خلاف سازشوں کا حصہ ہے۔شورکوٹ چھاؤنی اور گردونواح میں گیس بندش کا دورانیہ طویل ہو گیا۔ قلعہ دیدار سنگھ اور گردونواح میںگیس کی بندش اور پریشر میں کمی، پریشان حال عوام نے تندوروں کا رخ کر لیا۔ تندور مالکان نے بھی لوگوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر لیا۔ پتوکی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ انجمن تاجران و دکانداران کے سیکرٹری جنرل سید طارق شاہ، ہمایو ں رشید آرائیں، تنویر چودھری، ماہر تعلیم سیف اللہ جمیل، غلام رسول، ممبر امن کمیٹی شیخ عبداللہ، بابا عارف حسین حیدری نے کہا سوئی گیس کے صارفین باقاعدگی سے ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلز ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود انہیں گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی جیسا عذاب بھگتنا پڑ رہا ہے۔ خواتین کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کھانے کی تیاری نہ ہونے کی صورت میں شہری ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بر ی طر ح ناکام ہو چکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...