اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی+ این این آئی) پٹھانکوٹ واقعہ پر پاکستان نے بھارت سے مزید معلومات مانگنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک بھارت نے صرف 5 فون کالز کا ریکارڈ فراہم کیا۔ حملہ کی تحقیقات کیلئے بنائی جے آئی ٹی کے ایک اجلاس میں بھارت کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کا جائزہ لیاگیا اور انہیں ناکافی قرار دے دیا گیا، جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں مطلوبہ معلومات کا تعین کیا جائے گا پھر وزارت خارجہ کی وساطت سے بھارت سے تحقیقات میں پیش رفت کیلئے مزید معلومات طلب کی جائینگی۔ آئی این پی کے مطابق وزارت خارجہ کے ذریعے جے آئی ٹی اپنا نیا سوالنامہ بھارت بھیجے گی۔