پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پی کے حکومت نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پی کینے انسٹی ٹیوٹ ختم کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کررکھی تھی۔ جمعرات کو عدالت عالیہ نے سماعت کے دوران پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ختم کرنے کا صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کو ختم نہیں کیا جاسکتا انسٹی ٹیوٹ اپنا کام جاری رکھے۔
پشاور ہائی کورٹ نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ختم کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
Jan 29, 2016