راولپنڈی (این این آئی+ آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے اور قدرتی آفات کے موقع پر ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہے گی اور انکی امیدوں پر پورا اترے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے حیدرآباد گریژن کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے آپریشنز اور سکیورٹی سے حوالے سے انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اور قدرتی آفات کے موقع پر پاک فوج ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہے گی، انکی امیدوں پر پورا اترے گی۔ جنرل راحیل شریف نے سندھ رجمنٹل سنٹر کا دورہ بھی کیا اور یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں حیدرآباد پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جنرل راحیل کا استقبال کیا۔ آئی این پی کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وطن کا دفاع ہو یا قدرتی آفات فوج پیچھے نہیں ہٹے گی۔
جنرل راحیل