سکول سردی کی وجہ سے بند کئے‘ نثار کا مﺅقف ٹھیک ہو گا‘ ہمارا بھی غلط نہیں : رانا ثنائ

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے اقدام کو غلط قرار دینے کا چودھری نثار علی خان کا موقف ٹھےک ہو گا لےکن ہمارا جو موقف ہے وہ بھی غلط نہیں ‘ سکیورٹی خدشات پہلے بھی تھے اور تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد بھی ہوں گے، سکیورٹی الرٹ اور خدشات کے باعث تعلیمی ادارے بند کئے گئے نہ مستقبل میں کبھی ایسا ہوگا، شدید سردی اور دھند کی وجہ سے جہاں بچے شدید متاثر ہو رہے ہیں وہیںدہشتگرد عناصر بھی اس موسم کا فائدہ اٹھا سکتے تھے ،اورنج لائن ٹرین منصوبہ شفاف ہے اگر اس میں کرپشن ثابت ہو جائے تو پھر اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا‘ تعطیلات کے دوران سکیورٹی کو دوبارہ چیک کیا گیا ہے‘ اعلیٰ سطحی اجلاس بلایا گیا جس میں ایک ایک ضلع میں کیٹگریز کے لحاظ سے انتظامات کو چیک کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چودھری نثار کی طرف سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے اقدام کو غلط قرار دینے کے سوال کے جواب میںکہا ان کا موقف بھی ٹھیک ہوگا لیکن ہمارا جو موقف ہے وہ بھی غلط نہیں۔ حکومت نے تعلیمی اداروں کو فول پروف پروف سکیورٹی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ کیا سکیورٹی خدشات پہلے نہیں تھے اور تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد نہیں ہوں گے۔ حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی سکیورٹی فراہم کر رہی ہے لیکن جو نجی تعلیمی ادارے چالیس، چالیس ہزار روپے فیس لے رہے ہیں وہ اپنے لئے سکیورٹی کا انتظام بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نثار کھوڑو کے جواب میں کہا دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہتی ہیں سکول دھمکیوں سے نہیں سردی کی وجہ سے بند کئے گئے ہیں۔ دھمکیاں بہت ملتی رہیں گی مگر سکول کھل جائیں گے۔علاوہ ازیں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم تھی تو سوچا کہ ریلیف دے کر سکیورٹی کا جائزہ لیا جائے۔ سکولوں کی بندش سے متعلق چودھری نثار کی بات درست ہے۔ چارسدہ واقع کے بعد ہم سکولوں کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینا چاہتے تھے۔ موسم بھی سکول بند کرنے کی ایک اہم وجہ تھی۔ علاوہ ازیں رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ مسلم لیگ ن حکومت کی شفافیت پر مبنی پالیسیوں کی تائید ہے۔ کرپشن میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے علاوہ چاروں صوبوں کو بھی جاتا ہے ہم آنے والے سالوں میں شفافیت کے معیار میں مزید بہتری لائیں گے۔ وہ گذشتہ روز 8 کلب روڈ پر سینئر کالم نگاروں اور ٹی وی اینکر پرسنز سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپشن کے حوالے سے درجہ بندی کا یہ کام یکطرفہ طور پر نہیں بلکہ نہایت ٹھوس بنیادوں پر عمل میں لاتی ہے اور اپنی رپورٹ کی تیاری میں دنیا کے معروف بین الاقوامی اداروں سے مدد لیتی ہے۔
رانا ثنائ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...