شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں اضافے کی منظوری دیدی

لاہور (خصوصی رپورٹر + خصوصی نامہ نگار ) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں اضافے کی سمری پر دستخط کر دئیے ہیں۔ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد بشمول سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافے سے انکار کر دیا جبکہ وزراءکی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل ہر رکن پنجاب اسمبلی کو تنخواہ اور مراعات کی مد میں ماہانہ 44 ہزار روپے ملتے تھے اور اضافے کے بعد ہر رکن اسمبلی کو تنخواہ اور مراعات کی مد میں 85ہزار روپے ملیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹریوں کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

تنخواہیں

ای پیپر دی نیشن