ٹڈاپ سکینڈل:نجم الحق اور صلاح الدین کی ضمانتیں منسوخ ،کمرہ عدالت سے گرفتار

کراچی (آن لائن) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ سکینڈل کیس میں ضمانتیں منسوخ ہونے پرسابق صدرنیشنل بینک نجم الحق اور صلاح الدین کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ جمعرات کو سماعت کے موقع پر قومی خزانے میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں نامزد سابق وزیر یوسف رضا گیلانی اور ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ سکینڈل میں90 لاکھ کی کرپشن کرنے والے نیشنل بنک کے سابق صدر نجم الحق اور صلاح الدین کو کمرہ عدالت سے عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ دونوں ملزمان کو سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود لوٹی گئی رقم عدالت میں جمع نہ کرانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔
ٹڈاپ سکینڈل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...