بے نظیر بھٹو کیس: مشرف، پرویزالہیٰ، حمید گل کو ملزموں میں شامل کرنےکی درخواست خارج

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو شہید قتل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ، پرویز مشرف اور حمید گل مرحوم کو ملزمان میں شامل کرنے کی دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ درخواست کلثوم خالق ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیمبر میں مقدمے کی سماعت کی۔اس دوران انہوں نے درخواست گزار کو کہا کہ آپ کو درخواست دینے کا اختیار نہیں ہے آپ نہ تو متاثرہ فریق ہیں اور نہ ہی کسی طریقے سے آپ کا تعلق بنتا ہے آپ چاہیں تو کسی متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نے درخواست خارج کر دی۔

ای پیپر دی نیشن