کابل (صباح نیوز) افغانستان نے پشاور کے قریب باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں کابل کے ملوث ہونے کے بارے میں اسلام آباد کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کئے جانے پر کہا ہے کہ اس حملے میں افغانستان کے ملوث ہونے کا دعوی صرف پروپیگنڈہ ہے اور پاکستان کو چاہئے کہ اس سلسلے میں ثبوت و دستاویزات پیش کرے۔
مطالبہ
باچا خان یونیورسٹی حملہ: افغانستان نے پاکستان کا دعویٰ پھر مسترد کر دیا، ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ
Jan 29, 2016