ملک امریز حیدر
حضرت خواجہ شاہ فضل الدین چشتی صابری کلیامیؒ اور حضرت خواجہ حافظ محمد شریف خان چشتی صابری کلیامیؒ کی خدمت پر مامور حضرت خواجہ سائیں دین محمد چشتی صابری کلیامیؒ وہ خوش نصیب شخصیت ہیں جن کی اولاد آج بھی الحمد اللہ چھٹی نسل میں بھی خدمات عظمیٰ پر مامور ہیں ۔ دربار عالیہ کلیام شریف پر آنے والے زائرین دکھی مخلوق کی خدمت رفاہ عامہ کے کاموں پر پیران کلیام شریف اپنی جانیں وارنے کو تیار رہتے ہیں ۔ فلاحی کاموں میں ہمیشہ بزرگ ہستی حضرت خواجہ الحاج سائیں میراں بخش چشتی صابری کلیامیؒ کا کلیدی کردار رہا آستانہ عالیہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی میں بھی ہمیشہ سرگرم رہے آپ کو یہ شرف حاصل رہا 13 سال کی عمر سے جوانی پھر بڑھاپا 78 سال کی عمر تک حضرت خواجہ شاہ فضل الدین چشتی کے درکی غلامی نصیب رہی عرصہ 65 سال کلیام شریف کے سجادہ نشین رہے۔ خدمت خلق اور جذبہ خدمت دین کے تحت آپ نے بہت سارے اقدامات اٹھائیں جو علاقہ میں آج بھی حضرت الحاج مسراں بخش کلیامیؒ کی یاد تازہ رکھے ہوئے ہیں آپ ولی کامل ہونے کے ساتھ ساتھ شفیق باپ اور مہربان بھائی بھی تھے جو شخص چند لمحے آپ کے ساتھ گزارتا وہ اس کے لیے حیات کا سرمایہ ہوئے عربی فارسی پر آپ کو بہت عبورحاصل تھا آپ آستانہ عالیہ پر آنے والے تمام زائرین اور فریدین کو ایک ہی نصیحت کرتے نماز پنجگانہ کے ساتھ ذکر درود پاک کیا کرو کیونکہ ہمارے لیے راہ نجات سرکا کل عالم کے قدمین مبارک کا سایہ ہی ہیں اس کے بغیر ہماری نجات نہیں۔جامع مسجد کی توسیع مدرسہ چشتیہ صابریہ فضیلہ کی بنیاد آپ کا سنہری کارنامہ ہے جو تبلیغ اسلام اور تعلیمات قرآن کی عظیم درسگاہ آج آپ کی یاد تازہ کرتی ہے حضرت الحاج سائیں میراں بخش چشتی صابری کلیامیؒ کو ظاہری پردہ کیے ہوئے 15سال بیت گئے ان کی مشفقت اور مہربانی آج بھی ہمارے سروں پر موجود ہے آپ کا عرس مبارک 29-30 جنوری دربار عالیہ کلیام شریف میں صاحبزادہ الحاج سائیں اسرار الحق چشتی صابری اور صاحبزادہ سائیں شعبان فرید چشتی صابری کلیامی کی زیر سرپرستی منعقد ہوتا ہے جس میں علماءمشائغ کی بہت بڑی تعداد شرکت فرماتی ہے اوراسی شب 29 جنوری کو بعد نماز عشاءسیمینار منعقد کیا جاتا ہے جس میں مقررین حضرت الحاج سائیں میراں بخش چشتی صابری کلیامی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہیں اور آپ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانے کے لیے تجدید عہد کرتے ہوئے حضرت خواجہ شاہ فضل الدین چشتی صابری کلیامی اور حضرت خواجہ حافظ محمد شریف خان چشتی صابری کے لاڈلے حضرت الحاج سائیں میراں بخش کلیامی سے محبتوں اور عقیدتوں کا اظہار کرنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرنے والے زائرین مریدین حاضر ہوتے ہیں اس موقع پر سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں شعبان فرید عرس کے اختتام کی دعا کرائینگے۔
حضرت خواجہ شاہ فضل الدینؒ
Jan 29, 2017