حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت) ایک ہفتہ قبل سول اسپتال حیدرآباد سے نوزائیدہ بچے کے اغوا کے حوالے سے قائم ڈپارٹمنٹ انکوائری ٹیم نے گائنی وارڈ کے عملے کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔ تین رکنی ڈپارٹمنٹ کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ سول اسپتال کے ایم ایس کو پیش کر دی ہے جس میں زچہ وارڈ کے عملے کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بچہ ورثاءکی غفلت کے باعث اغوا ہوا۔ تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علیم ضیاءکے مطابق بچے کی دادی اغوا کاروں کو زچہ کے تیمار دار بتا کر اپنے ہمراہ گائنی وارڈ میں لے گئی۔ اس سے قبل پولیس کی جانب سے قائم تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اسپتال میں تعینات4 پولیس اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دے کر ملازمت سے برخواست کیا گیا ہے۔
بچہ ورثائ