اسلام آباد : نامکمل دستاویزات پر ازبکستان جانے والے 3 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا

Jan 29, 2017

اسلام آباد(آئی این پی)ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بے نظیر ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نامکمل دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے امیگریشن سیل نے بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران نامکمل دستاویزات پر 3 مسافرو کو جہاز سے اتار دیا گیا۔ عاطف پرویز ‘ محمود اور اسد نے ازبکستان جانا تھا۔
آف لوڈ

مزیدخبریں