اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے پر 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے کی۔ کیس پر کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی طرف سے 500 روپے جرمانہ کے عدالتی فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنا ہے۔
ہرجانہ کیس ملتوی