ملتان (آئی این پی) پیپلز پارٹی 10 مارچ کو ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی، قلعہ کہنہ قاسم باغ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق 10مارچ کو ملتان میں بلاول بھٹو کا کامیاب جلسہ خطے کی سیاست کا رنگ بدل دیگا۔کارکنان گلی گلی محلہ پھیل جائیں اور جلسہ کی کامیابیوں کیلئے جدوجہد کا آغاز کر دیں۔ اپنی رہائشگاہ پر سینئرصحافیوں سے گفتگو اور پیپلز پارٹی ملتان شہر کے وفد سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا وزیراعظم کا کام ہے۔ وزیراعظم اسمبلی میں نہیں آئینگے تو دنگل ہی ہوگا، پاناما کیس کے معاملے میں پارلیمنٹ سے باہر عدالت لگانا مناسب نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی جلسہ