حیدر آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایک ہفتہ قبل سول ہسپتال حیدرآباد سے نوزائیدہ بچے کے اغوا کے حوالے سے قائم ڈیپارٹمنٹل انکوائری ٹیم نے گائنی وارڈ کے عملے کو بری الذمہ قرار دیدیا ہے۔ تین رکنی ڈپارٹمنٹل کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ سول ہسپتال کے ایم ایس کو پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچہ ورثاءکی غفلت کے باعث اغوا ہوا۔ تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علیم ضیا کے مطابق بچے کی دادی اغوا کاروں کو زچہ کے تیماردار بتا کر اپنے ہمراہ گائنی وارڈ میں لے گئی۔ ہسپتال میں تعینات4 پولیس اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دیکر ملازمت سے برخواست کیا گیا ہے۔
بری الذمہ قرار