سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر بھجوائے 500 نایاب پرندے واپس کر دیئے، درآمد کنندہ بلیک لسٹ

Jan 29, 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب بھیجے گئے نایاب پرندے سعودی حکام نے واپس کر دیئے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سعودی حکام نے پرندے درآمد کرنے والے امپورٹر کو بلیک لسٹ کردیا۔ امپورٹڈ پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا جاوا نسل کی چڑیائیں حکومت کی اجازت کے بغیر بھیجی گئی تھیں۔ پرندے وائلڈ لائف اور کسٹم اہلکاروں کی ملکی بھگ سے بھجوائے گئے 500 کے قریب پرندے سعودی ائر لائن کے ذریعے بھیجے گئے تھے۔ کسٹم اور وائلڈ لائف حکام نے پرندوں سے متعلق معلومات دینے سے گریز کیا ہے۔
نایاب پرندے

مزیدخبریں