شکرگڑھ: سفاک باپ نے2 بیٹیوں کو نالے میں ڈبو دیا، ایک جاں بحق، دوسری کی حالت تشویشناک

Jan 29, 2017

شکرگڑھ+ چک امرو (نامہ نگاران) سفاک باپ نے اپنی دو بیٹیوں کو پانی میں ڈبو دیا۔ ایک جاں بحق دوسری کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ موضع دین پور میں سسرال میں مقیم امجد نامی سفاک باپ گزشتہ رات گھر سے اپنی دو بیٹیوں 7 سالہ مریم اور 11 سالہ زینب کو برگر کھلانے کے بہانے لے گیا۔ رات گئے گھر نہ آنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی تو تلاش شروع کی تو نالہ بئیں کے کنارے اہل خانہ پہنچے تو امجد اپنی بچیوں کو پانی میں ڈبو رہا تھا۔ لوگوں کو آتے دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا۔ 11 سالہ زینب زندہ تھی اور سسکیاں لے رہی تھی جبکہ 7 سالہ مریم دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جبکہ زینب کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیاگیا۔ ایس ایچ او سٹی شعیب کامران نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچی کے ماموں فیض ولد عبدالرشید کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں اسکے دو بیٹے پہلے وفات پاچکے ہیں۔

مزیدخبریں