فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گردوں کے مرض میں مبتلا مریض کو داخل نہ کرنے پر ورثاءکا مریض کو سٹریچر پر ڈال کر جیل روڈ پر الائیڈ ہسپتال انتظامیہ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کی گئی ۔گٹ والا کے 45سالہ محمد ریاض کو اسکے اہل خانہ گزشتہ روز گردوں کے امراض میں حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال لیکر آئے تو ڈاکٹرز نے داخل کرنے سے انکار کردیا ۔جس پر مریض کے والد محمد علی کی قیادت میں ورثا نے مریض کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر نعرے بازی کی ۔ بعدازاں میڈیکل سپر نٹنڈنٹ کے ساتھ مذاکرات کے بعد مریض کو داخل کر وا دیا گیا جس پر احتجاج ختم کروا دیا ۔
مریض داخل/ مظاہرہ