کابل (اے ایف پی) آئی ایم ایف نے لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین کا جنگ سے تباہ حال افغانستان میںتیزی سے جاری عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو معاشی طور پر کمزور افغان حکومت کیلئے ایک چیلنج سے کم نہ ہوگا جبکہ مہاجرین کی واپسی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے گشتہ سال تقریباً 7 لاکھ لوگوں نے ملک میں واپسی کی جبکہ آئندہ ڈیڑھ سال میں تقریباً 25 لاکھ مہاجرین کی ملک میں واپسی اپنے گھر چھوڑ کر گئے ہوئے لوگوں کی واپسی بھی متوقع ہے جو ایک کمزور افغان حکومت کیلئے تشویش کی بات ہے جبکہ افغان حکومت کو طالبان کی جانب سے مسلسل حملوں کا بھی سامنا ہے۔ اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 5 لاکھ افراد اپنے ہی ملک کے اندر ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔