روم ( نیٹ نیوز) اٹلی کے ساحلی محافظوں کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو ایک امدادی کشتی میں منتقل کر دیا گیا۔ اٹلی کے بحری محافظوں نے کہا کہ انہوں نے بحیرہ روم میں تقریباً ایک ہزار تارکین وطن کو بچا لیا ہے جبکہ ایک شخص مردہ حالت میں ملا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے یہ تارکین 9 مختلف کشتیوں میں سوار تھے۔ ان میں سے چھ ربڑ کی جبکہ تین لکڑی کی بنی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والے شخص کی نعش ایک ربڑ کی کشتی سے ملی ہے۔ اٹلی کے ساحلی محافظوں کاکہنا ہے کہ تارکین وطن کو ایک امدادی کشتی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ملکوںسے تعلق رکھنے والے تارکین لیبیا کے راستے بحیرہ روم کو پار کرکے اٹلی پہنچنے کی کوشش میں انسانی سگلمروں کو رقم اد کرتے ہیں۔ گزشتہ سال ایک ریکارڈ تعداد میں ایک لاکھ 80 ہزار تارکین وطن اٹلی میں داخل ہوئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پانچ ہزار سے زائد افراد بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے۔
اٹلی: بحیرہ روم میں تارکین کی 9 کشتیاں الٹ گئیں‘ ایک ہلاک‘ 1000کو بچا لیا گیا
Jan 29, 2017