چین اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان کسٹم میں رعائتوں کا معاہدہ

Jan 29, 2017

بیجنگ (آئی این پی) چین اور سوئٹزر لینڈ نے کسٹم کے بارے میں ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے ایک اہم قدم ہے، چینی کمپنیوں کو کسٹم کے سلسلے میں وہ تمام سہولتیں اور فوائد حاصل ہونگے جو سوئٹزر لینڈ کی کمپنیوں کو حاصل ہوتے ہیں۔ یہ بات کسٹم حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتائی گئی۔ چین اور سوئٹزر لینڈ نے میچوئل اتھرائزڈ اکنامک آپریٹر (اے ای او ) پر مذاکرات کا آغاز 2015ءمیں ہوا تھا جس پر مذاکرات کے کئی دور ہونے کے بعد اس مہینے یہ معاہدہ طے پا گیا ، کسٹم حکام نے توقع ظاہر کی ہے یہ ملک کی برآمدات میں اضافے کیلئے بنیادی کردار ادا کرے گا اور عالمی سطح پر طلب میں پائی جانیوالی سست روی کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔یاد رہے کہ چین کی برآمدات گذشتہ برس دو فیصد کم ہو گئی تھی جس سے آمدنی میں 3.84ٹریلین کی کمی ہوئی جبکہ اس کے مقابلے میں درآمدات میں 0.6فیصد کا اضافہ ہوا جو 10.49ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا۔
چین/ معاہدہ

مزیدخبریں