یونان : حکومتی سخت گیر پالیسیوں کیخلاف سینکڑوں کسانوں کا مظاہرہ

Jan 29, 2017

ایتھنز (اے پی پی) سینکڑوں یونانی کسانوں نے حکومت کی سخت گیر معاشی اور توانائی کی قیمت اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں کسان نیکائیا شہر کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے متعدد شاہراہوں کو بند اور بلدیہ کی عمارت کا گھیراو¿ کیا۔یونان کی پارلیمنٹ میں نئی اقتصادی اصلاحات کی منظوری کے بعد سے مظاہرے کافی شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی منظور کردہ اقتصادی اصلاحات کے تحت ٹیکسوں میں اضافہ اور تنخواہوں اور مراعات میں کمی کر دی گئی ہے۔حکومت یونان، عالمی قرض دہندگان کی عائد کردہ شرائط کے تحت ملک میں سخت گیر پالیسیاں اپنانے پر مجبور ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں