داعش شامی شہر الاباب سے بھاگنے کی کوشش میں ہے : رپورٹ

Jan 29, 2017

انقرہ (اے پی پی) ترک مسلح افواج کے شمالی شام کے شہر الاباب میں جاری پر عزم آپریشن سے داعش تنظیم کے اب اس مقام سے انخلاءکی تیاریوں میں مصروف ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش تنظیم نے اپنے تما م ہیڈ کوارٹر ز کو دوسرے مقامات کو منتقل کر دیا ہے۔سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق الا باب میں شہریوں کی اکثریت داعش کی دھمکیوں کے باوجود شہر سے فرار ہو چکی ہے ،اس وقت شہر میں محض 18 ہزار کی تعداد تک شہری موجود ہونے کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر میں پانی بجلی اور بنیادی ضرورت کی اشیاءکا فقدان ہے ، علاوہ ازیں اسپتالوں میں ادویات کی کمیابی سے مریضوں کا علاج معالجہ میں دقت کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں