لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر برائیوں کی طرح طمع اور ہوس زر انسان کو کہیں کا نہیں رہنے دیتی۔ اسے جوں جوں دولت حاصل ہوتی ہے اتنی ہی ہوس بڑھتی جاتی ہے اور اس کیلئے ہر جائز و ناجائز حلال و حرام کی تمیز کئے بغیر سرگرداں رہتا ہے۔ یہاں تک وہ قبر میں جا پڑتا ہے اور وہ دولت جو اس نے حاصل کی ہوتی ہے وہ اس کے کسی کام نہیں آتی ۔ جہاں اسے روز قیامت جزا و سزا کیلئے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے۔