سعودی عرب میں 2 تارکین سمیت مزید 6 افراد میں خطرناک وائرس میرس کی موجودگی کی تصدیق

ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب میں 2 تارکین وطن سمیت مزید 6 افراد میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (میرس) وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دو متاثرین کی حالت تشویشناک ہے جن کا تعلق جبیل اور جدہ سے ہے جبکہ طائف، ریاض اور القرارہ میں دو خواتین سمیت 4 افراد میں میرس وائرس پایا گیا ہے۔القرارہ میں میرس وائرس کا سامنے آنے والا مریض براہ راست اونٹ سے متاثر ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جولائی 2012ء کے بعد سے میرس وائرس کے 1546 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 641 افراد جاں بحق اور 896 صحتیاب ہوئے جبکہ 9 مریضوں کا علاج جاری ہے۔وزارت صحت نے بارہا شہریوں کو اونٹوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور کیمل فارمز میں کام کرنے والوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور میرس وائرس سے متاثرہ اونٹوں سے دور رہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...