جموں کشمیر میں عملاً مارشل لاءنافذ کردیا گیا ہے،بزرگ کشمیری رہنما

حیدرپورہ سرینگر( صباح نیوز)چیرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے تحریک حریت شعبہ دعوت وتبلیغ کے معاون سیکریٹری بشیر احمد قریشی کی کپواڑہ میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ُپرامن سیاسی سرگرمیوں پر مسلسل پابندی عائد رکھنا اور آزادی پسند قائدین کو آئے روز پابند سلاسل بنادینا تمام تر جمہوری اور اخلاقی قدروں کے منافی ہے اور اس سے ریاست میں جاری غیر یقینی صورتحال میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جموں و کشمیر میں عملاً مارشل لاءنافذ کر دیا گیا ہے۔ سینکڑوں لوگ آج بھی مختلف جیلوں، انٹروگیشن سینٹروں اور پولیس تھانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ اخبارات کے لیے جاری بیان کے مطابق 27جنوری کو سانحہ کپواڑہ کی یاد منانے کے حوالے سے قصبے کی جامع مسجد میں ایک تقریب بُلائی گئی تھی، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز کے بعد تحریک حریت لیڈر بشیر احمد قریشی اور ظہور الحق گیلانی کی قیادت میں ایک پُرامن جلوس نکالا گیا۔



ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...