بغداد(صباح نیوز)عراق میں سیاسی اتحاد " دی ڈیموکریٹک سول الائنس" سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ فائق الشیخ علی نے عرب ممالک سے "عراق کی سپورٹ" اور"اس کے ساتھ کھڑے ہونے" کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فائق کا کہنا تھا کہ "عربوں کو چاہیے کہ ہمارے ساتھ ہوں"۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ داعش تنظیم کے خلاف جنگ میں عرب افواج کو دعوت کی خبریں درست نہیں اور کہا کہ یہ "عراقی فوج کی ذمے داری ہے"۔ فائق نے عراق میں جاری "دہشت گرد" کارروائیوں کو مذہبی جنگ قرار دیا جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔ شراب خانے دوبارہ کھول دیں گے۔