تہران (اے پی پی) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ فضائی دفاع کے میدان میں ایران، پوری طرح خود کفیل ہو گیا ہے۔شمال مشرقی ایران کے شہر سبزوار میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ فضائی دفاع کا شعبہ اگرچہ میزائل سازی اور ڈرون کی تیاری سے زیادہ سخت اور پیچیدہ ہے، لیکن ملک اس شعبے میں خودکفیل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب سپاہ پاسداران اور فوج، فضائی دفاع کی سب سے بڑی مشقیں انجام دے گی جس میں صرف ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کے تیار کردہ فضائی دفاع کے آلات استعمال کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فضائی دفاع کے ان آلات میں ریڈار، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل لانچنگ پیڈ وغیرہ بھی شامل ہیں۔