گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے چھٹے کانووکیشن کا انعقاد

Jan 29, 2017

لاہور(پ ر) گفٹ یونیورسٹی نے چھٹے کانووکیشن کی شاندار تقریب کا انعقادیونیورسٹی میں کیا۔ پوزیشن ہولڈرز کو مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمدنظام الدین ، چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن، نے اسناد اور ایوارڈ پیش کیے۔ محمد انور ڈار، چیئرمین گفٹ یونیورسٹی ڈاکٹر قیصر شہریار درانی، ریکٹر گفٹ یونیورسٹی اور وسیم ڈار، رجسٹرار گفٹ یونیورسٹی بھی موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمدنظام الدین ، چیئرپرسن ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں کو اس خطے میں موجود قابل اور ذہین طالبِ علموں کو مزیدمواقع فراہم کرنے چاہیے۔محمد انور ڈار، چیئرمین اور ڈاکٹر قیصر شہریار درانی، ریکٹرنے طلباء و طالبات اور اُنکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیاب زندگی کی سیڑھی چڑھنے کے لیے پہلا قدم ہے۔

مزیدخبریں