لاہور(لیڈی رپورٹر)مصطفی آباد ڈگری کالج برائے خواتین میں پرنسپل ناہیداظہرکی زیرنگرانی محفل میلاد منعقدہوئی۔ اس موقع پراساتذہ وطالبات نے نعت کی شکل میں بارگاہ رسالتؐ میںعقیدت کے پھول نچھاورکئے ۔ تقریب میں اسلامیہ کالج کینٹ کی پرنسپل ڈاکٹررخسانہ لطافت، طیبہ نوشاہی، ڈاکٹرشبانہ، رضیہ ومجاہدکے علاوہ طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
مصطفی آباد ڈگری کالج برائے خواتین میں محفل میلاد
Jan 29, 2017