لاہور( لیڈی رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کی خیر خواہی اورترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ 2018ء میں انتخابات ہوں گے تو ہمارے مخالفین ان انتخابات میں حصہ لیں اورعوام کا فیصلہ دیکھیں۔جھوٹ ،غلط بیانی اورالزامات کے ذریعے غریب عوام کی قسمت کو کھوٹی نہ کریں ۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میںآج اگر ملک ترقی کی جانب رواں دواں ہے تو ترقی کے اس سفر کا راستہ نہ روکیں۔