لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے علامہ اقبال ٹائون میں کارروائی کر کے 6 شادی ہال سر بمہر کر دیئے ۔ ان پلاٹوں کے لئے رہائشی یا دفتری عمارتوں کے نقشے پاس کرا کر وہاں شادی ہال قائم کر لئے گئے تھے ۔ سربمہر کئے جانے والے شادی ہالوں میںقصرسعید‘ویڈنگ فورٹ‘میری لینڈ میرج ہال‘سم سم شادی ہال‘میرج ہٹ اور اوپن میرج لان شامل ہیں ۔