لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب اور انسٹیٹیوٹ فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے تعاون سے پِلاک ہال نمبر 1 میں کل پنجاب امن مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی آرگنائزرز دیپ سعیدہ اور ڈاکٹر صغرا صدف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس مشاعرے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پوٹھوہاری، سرائیکی اور اردو شاعری کی بھر پور نمائندگی تھی۔ صدارت نذیر قیصر نے کی جبکہ پنجابی کے نامور شاعر بابا نجمی مہمانِ خصوصی تھے۔ دیگر شاعروں میں قیوم طاہر، عباس تابش، ڈاکٹر جواز جعفری، آفتاب جاوید، حسین مجروح، خاقان حیدر غازی، آلِ عمران، فیاض باکھری، جہانگیر مخلص، افضل ساحر، پروین سجل، حمیدہ شاہین، صوفیہ بیدار، وکٹوریہ پیٹرک، ساحر رنگ پوری، انجم قریشی، نبیل نجم، مبشر سلیم اور ہالہ بخاری شامل تھے۔ نظامت ڈاکٹر صغرا صدف نے کی۔
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج میں کل پاکستان امن مشاعرہ
Jan 29, 2017