مظفر گڑھ: تیزاب پھینکنے کا ملزم گرفتار نہ ہونے پر خاتون نے بچوں سمیت خود پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی

مظفرگڑھ(نامہ نگار) تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہونے کے خلاف خاتون نے بچوں سمیت خود پرپٹرول ڈال دیا اور آگ لگادی۔ کچہری گیٹ کے سامنے خاتون شہنازبی بی نے خود پر اور اپنے 2 بچوں پر پٹرول ڈال کرآگ لگالی۔ اس دوران کچہری کے باہر موجود پولیس اہلکاروں اورشہریوں نے خاتون کا جلتا دوپٹہ اتار کرپھینک دیا جس کے باعث خاتون اور بچے جلنے سے محفوظ رہے۔پولیس نے خاتون کوحراست میں لیکر تھانہ سٹی منتقل کردیا جہاں سے خاتون کو ڈی ایس پی سٹی کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔

ای پیپر دی نیشن