نر یندر مودی اور بی جے پی اقتدار کے لالچی، کانگریس کی کڑی تنقید

نئی دہلی ( صباح نیوز)کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔کانگریس کے ترجمان کپِل سبل نے پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر حقیقت سے دور ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اقتدار کے لالچی ہیں اس لئے بی جے پی اتحاد کے ساتھی بھی ان سے دور بھاگنے لگے ہیں۔کانگریس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی مسائل کی بات نہیں کرتے بلکہ ان سے راہ فرار اختیار کرنیکی کوشش کرتے ہیں۔کپِل سبل نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کو صرف اقتدار چاہئے، اس لئے شیوسینا جیسے ان کے دیرینہ اتحادی بھی ان سے دور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے جالندھر میں اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔ دوسری جانب کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی پنجاب کے مجیٹھا میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے ریاست کی اکالی حکومت اور بادل خاندان کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروندکیجریوال پر بھی تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

ای پیپر دی نیشن