نیویارک:سات مسلم ممالک اور پناہ گزینوں پر پابندی کے خلاف نیو یارک جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ کے باہر کئی گھنٹے تک سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرہ کرنے والوں میں نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس اورامریکن فیڈریشن آف ٹیچرز کے ملازمین بھی شامل تھے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں سائن بورڈز اٹھارکھے تھے جن پر درج تھا”تارکین وطن کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں آنے دیا جائے، کوئی نفرت نہیں ، کوئی خوف نہیں“،مظاہرے امریکا کے دیگر کئی ائیرپورٹس پر بھی کیے گئے اورٹرمپ سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیاگیا اس دوران امریکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افرا دکو گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیا۔
پناہ گزینوں پر پابندی کیخلاف متعددامریکی ائیرپورٹس پر احتجاج،100گرفتار
Jan 29, 2017 | 13:20