اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کی مہلت میں بدھ تک توسیع کردی ۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2011 سے پہلے جاری کردہ اسلحہ لائسنس کے حامل افراد فوری طور پر نادرا کے متعلقہ رجسٹریشن سنٹر سے اپنے لائسنس کی تجدید کرائیں۔وفاقی حکومت نے پاکستان آرمز آر ڈی نینس کے تحت ممنوعہ بور کے فوری ہتھیاروں کے تمام اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ایسے لائسنس رکھنے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے لائسنس غیر خود کارہتھیاروں کے لائسنس میں تبدیل کرائیں۔
توسیع