گوادر /اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج)پیر کو دوروزہ عالمی نمائش ”گوادر ایکسپور 2018“ کا افتتاح کرینگے ¾ گوادرایکسپو 2018ءمیں پاکستانی و چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ یورپ، امریکہ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کاروں سمیت 5000غیر ملکی تاجر شریک ہونگے ۔ذرائع کے مطابق نمائش کے دوران ”گوادرفری زون“ کا افتتاح بھی ہو گا چینی حکام کے مطابق گوادرفری زون کی تعمیر 2007ءمیں شروع ہوئی تھی تاہم 2015ءکے بعد اس پر تیزی سے کام ہوا اور اب یہ پوری طرح تیار ہو چکا ہے اور اسے دنیا کے کسی بھی بہترین صنعتی زون کا ہم پلہ قرار دیا جاسکتا ہے حکام کے مطابق چین گوادر کو پورے ریجن میں ایک بڑے تجارتی مرکز کے طورپرا±بھرتا ہوا دیکھ رہا ہے جس کے ثمرات نہ صرف پاکستان اورچین کومیسر آئیں گے بلکہ علاقے کے دیگر ممالک بھی یہاں کی تجارتی سرگرمیوں سے فائدہ ا±ٹھاسکیں گے۔گوادرفری زون میں اس وقت 2000 مقامی افرادکام کر رہے ہیں اور جب یہ پوری طرح کام کرنا شروع کر دےگا تو لگ بھگ 40 ہزارمقامی افرادکو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔چینی کمپنی نے گوادر ڈسٹرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت غربت کے خاتمے کےلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔کاشت کاروں کو سبزیاں اور فصلیں ا±گانے کےلئے مالی امداد دی جائے گی اور پھر یہ سبزیاں ان سے مارکیٹ ریٹ پر خرید کر برآمد کی جائیں گی۔جن لوگوںکے پاس رہنے کو گھر نہیں ہیں۔انہیں مکانات بنانے کے لیے پیسے دیے جائیں گے ¾بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں بھی مدد کی جائے گی۔گوادرڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین بابوگلاب نے تصدیق کی کہ یہ معاہدہ گوادر اوراس کے گردونواح میں رہنے والے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کا نقطہ ءآغاز ثابت ہو گاجب کہ گوادر فری زون کی فعالیت سے پاکستانی سرمایہ کاروں اور برآمدکنندگان کو عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوانے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
افتتاح