ذینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دینی چائیے،ڈاکٹر طاہر

اسلام آباد ( وقائع نگا رخصوصی )چیئرمین پاکستان عوام دوست پارٹی (پیڈپ )ڈاکٹر طاہر محمود نے کہاہے کہ زینب قتل کیس کے ملزم کو سرعام پھانسی دینے کے لیے پارلیمنٹ کو قانون میں فوری ترمیم کرنی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے گھنائو نے جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر محمود نے کہا کہ موجود ہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے تاکہ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں آمدہ الیکشن میں ان کے پاس یہ جواز نہ رہے کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا ۔ڈاکٹر طاہر محمود نے کہاکہ پارلیمنٹ کو گالی دینے والوں کو گھر بیٹھے اسے پارلیمنٹ کے ممبر کی حیثیت سے بٹوری گئی کروڑوں روپے کی تنخواہیں بھی واپس کر دینی چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن