کاش سعد رفیق شریف فیملی کی بجائے ملک کے مخلص ہوتے: فواد چودھری

کراچی(سٹاف رپورٹر + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے پنجاب اور سندھ حکومت ایک سکے کے دو رخ ہیں، کرپشن سندھ پولیس اور پنجاب پولیس کی پہچان بن چکی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماضی میں بھی جعلی مقابلوں میں معصوم لوگوں کو مارا گیا، نقیب اللہ محسود کو پولیس کے بھیس میں ایک غنڈے نے اٹھا کر مارا۔ آصف زرداری جمہوریت کی خدمت نہیں جوڑ توڑ میں لگے ہوئے ہیں، پاکستان میں انتظامی افراتفری کی صورتحال ہے، اس موقع پر سپیکر خیبر پی کے اسد قیصر نے کہا تحریک انصاف ہر مظلوم کے ساتھ ہے، صرف نقیب اللہ کو ہی نہیں بلکہ انتظار اور مقصود کو بھی انصاف دینا ہو گا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں کا وفد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں انتظار اور مقصود کے گھروں پر پہنچا اور شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ آئی این پی کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ کاش شعد رفیق شریف خاندان کے بجائے ملک کے مخلص ہوتے۔ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے مسلم لیگ ن کا صرف ایک مقصد ہے عدلیہ میرٹ کے بجائے توہین عدالت پر سزا دے۔ اصل مقدمے سے توجہ ہٹانے کی یہ ایک بھونڈی کوشش ہے۔ سزا بھی ہو گی اور پیسہ بھی واپس کرنا ہو گا، رسی دراز رہنے کا وقت پورا ہو چکا ہے۔ سعد رفیق نے فیصلہ پڑھا ہوتا تو جان لیتے عمران خان نے کس تناظر میں بات کی۔ 16 کمپنیوں اور 300 ارب کا کوئی ثبوت نہیں پیش کر سکے۔ عدالت میں دفاع کی کوئی ایک شہادت نہیں دے سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...