قصور(نمائندہ نوائے وقت)ریلوے سٹیشن قصور کے مسافر خانہ میں معمر شخص سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نامعلوم 65سالہ شخص کی نعش ریلوے سٹیشن کے مسافر خانہ سے ملی ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے، ریلوے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر نامعلوم شخص کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کے مطابق ملنے والے شخص کی موت سردی کی شدت سے معلوم ہوتی ہے۔
قصور: ریلوے سٹیشن کے مسافر خانے میں معمر شخص سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق
Jan 29, 2018