ڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی میں مبینہ جعلی ڈگریوں کے اجراء کا انکشاف

Jan 29, 2018

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) گومل یونیورسٹی میں مبینہ طور پر جعلی ڈگریوں کے اجراء کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپر کلیئر کرانے، ڈگری کیلئے طلبا و طالبات سے لاکھوں روپے لئے جاتے ہیں۔ بی اے، بی ایس سی، ایم ایس سی کی ڈگریوں میں جعل سازی کی گئی ہے۔ ایک طالبہ کے انگریزی کے پرچے میں 9 نمبر آئے تھے جعل سازی کرکے پاس کیا گیا۔ وائس چانسلر کے مطابق معاملے کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے۔ جعل سازی ایک ڈگری میں کی گئی یا سینکڑوں میں ابھی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا۔

مزیدخبریں