ماموں کانجن، شاہکوٹ: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 نوجوانوں کی خودکشی

Jan 29, 2018

ماموں کانجن/ شاہکوٹ (نامہ نگاران) نامعلوم وجوہات اور چچا زاد بیٹی سے شادی نہ ہونے پر 2 نوجوانوں نے خودکشی کرلی۔ ماموں کانجن میں 25 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ غوثیہ کالونی کے بلاک نمبر 1 کے عبدالحمید کے بیٹے سرفراز نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اور ریلوے گرائونڈ میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ نواحی گائوں میرپور چک نمبر 87 میں محبت کی شادی میں ناکامی پر نوجوان محمد علی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفی 20 سالہ محمد علی اپنی چچازاد کو پسند کرتا تھا مگر اس کے گھر والوں نے اس کی منگنی کسی اور سے کردی۔

مزیدخبریں